راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ماہ 95,600 سے زائد چالان موٹر سائیکل سوار سرفہرست

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ضلع راولپنڈی کو حادثات سے پاک بنانے اور ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں،گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر95ہزار6سو سے زائد چالان۔قانون شکنی میں موٹر سوار پہلے نمبر پر۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم ضلع راولپنڈی کو حادثات سے پاک بنانے اور ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں، ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنانے، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر95ہزار6سو سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

گزشتہ ماہ موٹر سائیکل سوار قوانین توڑنے میں سب سے آگے رہے۔52ہزار موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی جبکہ43ہزار 6سو زائد کمرشل و نان کمرشل گاڑیوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ چالان ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے کیے جاتے ہیں تا کہ دوران ڈرائیونگ خود کو اور دوسرے روڈ یوزرز کو حادثات سے محفوظ رکھ سکیں.

ٹریفک پولیس کا زیادہ فوکس روڈ سیفٹی و ٹریفک ایجوکیشن پر ہے انکا مزید کہنا تھا کہ شہری دوران ڈرائیونگ شاہراہوں پر نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ ٹریفک قوانین کا احترام ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے،دوران ڈرائیونگ ہم اپنے مثبت کردار سے ہی خود کو اور دوسروں کے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔