آر ڈی اے میں قانونی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی نگرانی میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے منصور احمد خان کے زیرِ صدارت قانونی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری منصوبوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران راولپنڈی ماسٹر پلان کی پیش رفت، قانونی اصلاحات یونٹ کے قیام اور آر ڈی اے میں ٹریبونل کے قیام کی تجویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف انتظامی و عملی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا .

تاکہ ادارے کی کارکردگی اور افادیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس میں چیف پلانر، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ، قانونی مشیر ، ڈائریکٹر فنانس اور دیگر آرڈی اے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ تمام جاری اور آئندہ منصوبوں میں شفافیت، عوامی سہولت اور شہری ترقی کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔