لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عرفان صدیقی کی سیاسی اور صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں ہیں۔



