وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ و اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سب ماں کے لال بخریت گھروں کو لوٹ ائے۔ مریم نواز نے کہا کہ بدبخت دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانے والے سپاہیوں کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ناکام رہیں گے،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔