راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رہنما و ایم این اےآسیہ تنولی ، سابق ایم پی اے طاہرہ مشتاق اور مسلم لیگ ن کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری شمسہ کنول اعوان نےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں فتنہ الخواج کے دہشتگردانہ حملوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ملک میں جب بھی استحکام آتا ہے دہشتگردی کے واقعات شروع ہو جاتے ہیں۔ ایم این اے آسیہ تنولی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں ۔ ہم ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ ہماری افواج پاکستان اور عوام نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری شمسہ کنول اعوان کا کہنا تھا کہ وحشیانہ حملے محض افراد پر حملے نہیں بلکہ براہ راست قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف پر حملے ہیں۔افواج پاکستان اور حکومت پاکستان ان دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک حکومت پاکستان اور افواج پاکستان ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے سابق ایم پی اے طاہرہ مشتاق کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی.



