راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ، راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران تمام انتظامات کی مسلسل سپرویژن کرتے رہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ٹرائی سیریز میچز کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے، سی پی او، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر اور سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سینیورتھنے کا سٹیڈیم کا دورہ، سی پی او نے استقبال کیا.

معزز مہمانوں نے میچ دیکھا اور راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا،راولپنڈی میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنایا گیا، سی پی او سیدخالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ اختتام پذیرہو گیا،راولپنڈی پولیس نے موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران تمام انتظامات کی مسلسل سپرویژن کرتے رہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز میچز کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے.

راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے فرائض سر انجام دئے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر اور سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سینیورتھنےنے سٹیڈیم کا دورہ کیا، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،معزز مہمانوں نے میچ دیکھا اور راولپنڈی پولیس کے کیے گیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنایا گیا،راولپنڈی پولیس کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے بہترین سیکورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا جن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔