تھانہ بنی رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے ،رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا،تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔