راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کیلئے بڑا فیصلہ,غیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں، غیر قانونی سی این جی سلنڈر اور اوو لوڈنگ پر سخت کاروائی کا آغاز،کاروائی کا فیصلہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے انسانی زندگی کی حفاظت، شاہراہوں کو حادثات سے پاک کرنے اور محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے بغیر فٹنس سر ٹیفکیٹ گاڑیوں، غیر قانونی سی این جی سلنڈر اورمسافروں و سامان کی اوور لوڈنگ کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر، مسافروں و سامان کی اوور لوڈنگ اور ایسی تمام گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سر ٹیفکیٹ نہیں ہے اور جس سے حادثات و انسانی جان کا خطرہ ہو گا انکے خلاف اب سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے باقا عدہ ایف آئی آر درج کروائی جائیں گئیں۔کاروائی کا فیصلہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی کو حادثات سے پاک کرنا اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
میری شہریوں سے بھی گزارش ہیکہ کسی قسم کی قانونی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کی فٹنس کروائیں،غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگانے و اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور محفوظ سفر کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔



