راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی, تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس پی راول سعد ارشد،اے ایس پی نیو ٹاؤن دانیال خان,ڈی ایس پی سول لائنز اصغر علی گورائیہ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عبد العزیز کو تعریفی مراسلے دیئے.

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سید احسن عباس کاظمی،ایس ایچ او نیو ٹاؤن انسپکٹر محمد لقمان پاشا،ایس ایچ او ریس کورس محمد جمیل، ایس ایچ او کہوٹہ انسپکٹر عامر خان، ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر سید جواد عباس، ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز، ایس ایچ او بنی انسپکٹر طاہر محمود، انسپکٹر محمد اقبال، ایس ایچ او ائیرپورٹ سب انسپکٹر محمد ابراہیم، سب انسپکٹر سلیم، سب انسپکٹر طیب، سب انسپکٹر نعیم، اے ایس آئی عابد،اے ایس آئی عامر ندیم،اے ایس آئی بابر علی،ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین، ہیڈکانسٹیبل محمد حنیف،ہیڈ کانسٹیبل خضر،ہیڈ کانسٹیبل ناصر، ہیڈ کانسٹیبل مدثر، ہیڈ کانسٹیبل خاور،کانسٹیبل سہیل،کانسٹیبل امجد،کانسٹیبل وقاص،کانسٹیبل اورنگزیب کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔



