پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹونٹی راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات، 5500 اہلکاروں کی ڈیوٹی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا6th،ٹی ٹونٹی میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران تمام انتظامات کی سپرویژن کرتے رہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کرکٹ سیریز کے لیے بہترین سیکورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا6th،ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ اختتام پذیر ہو گیا،راولپنڈی پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران تمام انتظامات کی سپرویژن کرتے رہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے فرائض سر انجام دیے، راولپنڈی میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنایا گیا، راولپنڈی پولیس کرکٹ سیریز کے لیے بہترین سیکورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔