راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹونٹی فائنل کے لیے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز،پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹونٹی فائنل میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات،سی پی او سید خالد ہمدانی اور دیگر سئنیر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سی پی او،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں .

سی پی او،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریز فائنل میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز،پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹونٹی فائنل میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے،سی پی او سید خالد ہمدانی اور دیگر سئنیر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں .

سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں،کرکٹ ٹرائی سیریز فائنل میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔