سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمہ میں اہم پیشرفت، مقدمہ میں شامل 3 مرکزی ملزمان گرفتار، خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم ساتھی مرد اور خاتون شامل، بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، واقعہ قریب ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہ کیا گیا تھا، بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمہ میں اہم پیشرفت، مقدمہ میں شامل 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم ساتھی مرد اور خاتون شامل تھی، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر اباد میں درج کیا گیا تھا، بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، واقعہ قریب ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہ کیا گیا تھا، بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، راولپنڈی پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کسی شہری پر ظلم یا بربریت برداشت نہیں۔