راولپنڈی ٹریفک پولیس لائسنسنگ سینٹرز میں شہریوں کی تعداد میں اضافہ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لائسنسنگ سینٹرز میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ،ٹریفک پولیس کے15لائسنسنگ سینٹر ڈرائیونگ لائسنسنگ کے اجراء کا عمل جاری۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصوصل کیلئے لائسنسنگ سینٹرز کا رخ کر لیا۔

شہریوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے15لائسنسنگ سینٹرز میں لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کا عمل جاری ہے ضلع کے6مقامات پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جبکہ ٹریفک ہیڈ کواٹر میں 24گھنٹے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی بھی جاری ہے جبکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو موبائل پولیس لائسنسنگ وین کے ذریعے بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس پاکستان کے ہر شہری کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ موٹر سائیکلسٹ کوبغیر کسی انتظار کے ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے، شہری ڈلیمز آن لائن پورٹل سے بھی شہری لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کر ہے ہیں۔شہریوں نے بھی راولپنڈی ٹریفک پولیس کی فراہم کردہ لائسنسنگ سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا.