راولپنڈی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5,500 سے زائد چالان، 31 خصوصی پکٹس میں 103 جوان تعینات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے خصوصی احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کے حوالے سے جنرل ہولڈ اپ،31خصوصی پکٹس قائم،103جوان تعینات۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 5سو سے زائد چالان۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے خصوصی احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ٹریفک قوانین پر عملدر آمدکروانے کیلئے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔شہر بھر کی مختلف شاہراہوں پر قانون شکن عناصر کیخلاف کاروائیوں کیلئے 31خصوصی پکٹس قائم کر کے103افسران و جوان تعینات کر دیے گئے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران5ہزار5سو سے زائد گاڑیوں و موٹر سائیکلسٹ کو خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر51ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف کاروائیوں کی بدولت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کیخلاف وزیوں میں واضح کمی ہو ئی ہے جبکہ ہیلمٹ، ون وے اور کم عمر پر زیرو ٹالرنس سے مثبت اثرات دیکھنے میں آئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ لاء انفورسمنٹ کی بدولت 90فیصد موٹر سائیکلسٹ نے بھی ہیلمٹ کا استعمال شروع کر دیا ہے شاہراہوں پر زیادہ تعداد موٹر سائیکلسٹ کی ہے اوروہ زیادہ غیر محفوظ ہوتے ہیں انکی زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔انھوں نے قانون پسند اور مہذب شہریوں کا ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پربھی شکریہ ادا کیا.