اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی اور صنعتوں کی پائیداری کے موضوع “پاکستان کے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پراجیکٹ میں انٹرنیشنل لیبر اینڈ انوائرنمنٹل اسٹینڈرڈز” پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، رومینہ خورشید عالم نے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داری نے پاکستان کی صنعتوں کی کارکردگی اور مواقع میں اضافہ کیا ہے، اور اس تعاون کی بدولت پاکستان عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں ماحولیاتی استحکام کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف ماحول کو تحفظ ملے گا بلکہ صنعتوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی پروگرامز کے نتائج کو آگے لے جانا ضروری ہے تاکہ پاکستان کی صنعتیں عالمی معیار پر پورا اتر سکیں اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔
رومینہ خورشید عالم نے محنت کش طبقے کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ طبقہ عالمی سطح پر مستحکم اور ترقی پذیر ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ماحولیاتی منصوبے جنوبی ایشیا کے لیے ایک اہم مثال ہیں، جو نہ صرف ماحول کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ معیشت کو بھی فروغ دیتے ہیں ، رومینہ خورشید عالم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان عالمی شمولیت اور پائیداری کے عزم پر قائم ہے اور عالمی سطح پر ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہے انہوں نے اس پروگرام کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی صنعتوں کی مؤثریت اور ترقی کا سبب بن چکا ہے، جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے ، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ لوگوں کو اس کے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے اور ان کے بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی صنعتوں کو عالمی معیار پر لانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ صنعتیں عالمی منڈیوں میں مسابقتی بن سکیں ، رومینہ خورشید عالم نے میڈیا کو عوام تک درست پیغام پہنچانے کا سب سے مضبوط ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کے ذریعے عوام تک ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت اور اس سے بچاؤ کے اقدامات پہنچائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی مارکیٹ میں مزدوروں کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پاکستانی مزدور عالمی سطح پر مسابقتی بن سکیں ، رومینہ خورشید عالم نے عالمی تعاون کو پاکستان کے ماحولیاتی منصوبوں کی کامیابی کا راز قرار دیا اور کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہو رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی استحکام اور ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور عالمی سطح پر اس کی کامیاب پالیسیوں کو اپنانا چاہتی ہے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون نے پاکستان کی صنعتوں کو پائیدار بنانے میں مدد فراہم کی ہے، جس سے صنعتوں کی کارکردگی اور ماحولیاتی اثرات میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کیے گئے اقدامات نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کی معیشت کو فروغ دیا ہے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی استحکام کے لیے جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی بحران سے بچا جا سکے اور صنعتی ترقی میں توازن برقرار رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے ، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر اپنے کردار کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔