اسلام آباد ۔نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت کیلئے متوقع حکومتی پیکیج سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر رواں ہو گا،حکومت رواں ماہ جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لائے۔بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے کاروباروں میں لگیں گےروزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہےکیونکہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کی گنجائش ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔
