اسلام آباد (کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تھانہ بہارہ کہو کا دورہ ، آئی جی اسلام آباد نے تھانے کی کارکردگی کا جائزہ لیا،جرائم کنٹرول کرنے میںناقض کاکردگی پر ایس ایچ او بہارہ کہو کو معطل کردیا،پولیس افسران کو تھانے کے ماحول کو بہتر بنانے ،شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور عوام دوست پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے تھانہ بہارہ کہو کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ،ایس پی رورل زون کاظم نقوی ،ایس پی انوسٹی گیشن رخسار مہدی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، انہوں نے روزنامچہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، مالخانہ، حوالات، تفتیشی افسران کے کمروں اور رہائشی بیرکس سمیت پولیس افسران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،جبکہ جرائم کنٹرول کرنے میں ناقص کاکردگی .
رات کے اوقات میں ناکہ جات نہ لگانے ،ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ نہ لینے اور شہریوں کو بروقت سہولیات مہیا نہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو معطل کردیا،اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے اور عوام دوست پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور انکے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یا غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،کسی بھی شہری کی کوئی بھی درخواست تاخیر کا شکار نہیں ہونی چاہیے،تمام تھانہ جات میں ٹریول آئی سافٹ ویئر کا اجرا ءترجیحی بنیادوں پر کیا جائے،تمام عملہ بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائے، انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔