اسلام آباد (سٹی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شاہ اللّٰہ دتہ کا افتتاح کر دیا ،افتتاح کے موقع پر سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان شاہ نقوی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زحیم ضیاء صاحب ، نائیک نزاکت صاحب ، ملک یثرب ، ملک ابرار ، ملک دستگیر ، ملک اسلام ، یاسر زمان ، سلیم نمبردار و دیگر اہلیان شاہ اللّٰہ دتہ موجود تھے، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر شاہ اللّٰہ دتہ 40 بیڈ پر مشتمل ہے جس میں ایمبولینس سروس ، الٹراساؤنڈ ، ای سی جی ، مفت ادویات ، آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی سروسز ، فیملی پلاننگ سمیت بنیادی سہولیات آج سے دستیاب ہوں گی ۔
ڈی ایچ او DHO زعیم ضیاء صاحب نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سے متعلق بریفننگ دی اور ایم این اے انجم عقیل خان نے 3 ماہ میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو 12 گھنٹے سے بڑھا کر 7/24 بنانے اور سہولیات کو بڑھانے کی ہدایات کیں ۔اہلیان شاہ اللّٰہ دتہ نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور میاں نواز شریف کی ویژن کے مطابق پورے پاکستان سمیت اسلام آباد شہر اور دیہات کے لیے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے تمام شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔