اسلام آباد ۔اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنوینئر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا اور شہ رگ ہر صورت چھڑائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ جدوجہد آزادی میں پاکستان کے نوجوان ہمیشہ کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر قربانی پیش کریں گے۔کشمیری خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں آج جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی علاقوں میں سے ایک ہے۔یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خود ارادیت کے تحت حل ہونا چاہیے۔
