روٹین مینٹیننس کا کام ہے جو سی ڈی اے کے اعلیٰ معیار اور پروٹوکولز کے تحت اس منصوبے کی دیرپا مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔سی ڈی ا ے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے F-8 طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق حالیہ سوشل میڈیا رپورٹس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک روٹین کا مینٹیننس کا کام ہے جو سی ڈی اے کے اعلیٰ معیار اور پروٹوکولز کے تحت اس منصوبے کی دیرپا مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ۔ مینٹیننس کا کام اتوار کی شام تک مکمل کر لیا گیا اور اس کو اتوار کی شام ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا تا کہ شہریوں کو کسی بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی ڈی اے پبلک سیفٹی اور انفراسٹرکچر کے معیار کو ترجیح دیتا ہے۔ انٹرچینج مکمل طور پر فعال ہے،سی ڈی اے شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ مینٹیننس جیسے اقدامات ہمارے پیشگی اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سی ڈی اے معیاری انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے