اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )اسلام آباد میں 9 محرم کے جلوسوں کی نگرانی چیف کمشنر اسلام آباد, چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا زاتی طور پر کر رہے ہیں انہوں نےمرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی-6 کا اچانک دورہ کیا 9 محرم کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان، سی ڈی اے، پولیس، اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا جس پر بھر پور عمل درآمد جاری ہے .
جلوس کا راستہ کلیئر ، پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے سیف سٹی کیمروں سے جلوس کی مسلسل نگرانی جاری ہے صفائی، نکاسی آب اور ایمرجنسی ٹیمیں جلوس کے راستے پر تعینات کی گئی ہیں .