اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی دار الحکومت کے تھانہ لوہی بیر کے علاقہ میں ضلعی انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کر دی میڈیا ٹاؤن میں تندور پر کام کرنے والے ملازم کو روٹی سرکاری ریٹ پر نہ فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول نے میڈیا ٹاؤن میں واقع ایک تندور جہاں محب نامی نوجوان ملازم تھا پر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے کے بعد اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا محب کا کہنا ہے کہ وہ 800 روپے دیہاڑی کا ملازم ہے تندور کے مالک کے خلاف کاروائی کی بجائے ملازم کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول نے کاروائی کی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو گرفتار کرنے کی بجائے مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ملازمین تو دیہاڑی دار ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے مذکورہ بالا صورتحال ڈپٹی کمشنر اور وفاقی وزیر داخلہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے.