اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشز کا 07 اکتوبر کومظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر غزہ مارچ کا اعلان،مارچ میں 40 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ شرکت کرینگے، مارچ کا مقصد بچوں کو غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت سے آگاہ کرانا ہے، اس بات کا اعلان آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر افضل بابر، سرپرست و صدر نافع شمالی پنجاب افتخار علی حیدر و دیگر نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا .
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 مئی کے پاک بھارت معرکے میں کامیابی کے بعد پوری دنیا پاکستان کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور امت مسلمہ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، چند ہزار فلسطینی مجاہدین نے دنیا کے سب سے بڑے بدمعاشوں کو روکا ہوا ہے، فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،دو سال میں اسرائیل نے غزہ کو کےھنڈر بنا دیا ہے اور مظلوم فلسطینی بچوں ، عورتوں اور جوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی کے خاتمے اور قومی غیرت کو جگانے اور کیلئے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے.




