اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والا شخص 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دہشت گردی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت نو منتخب دہشت گرد کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ملزم سے تفتیش کرنی ہے .

عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ملزم عاقب نعیم نے آئی ایٹ مرکز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم میں ان پر پسٹل سے فائرنگ کی تا ہم کوئی گولی پولیس کو نہ لگی لیکن ان پولیس نے ملزم سے پسٹل برآمد کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کہا کہ 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ہم عدالت نے بھی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ایک روز قبل گرفتار ملزم کو آئی 9 پولیس نے تھانے کے اندر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا.