تھانہ ترنول پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دوسرگرم گینگز کے چار ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا اور شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ایک گینگ زیر تعمیر رستوں کو بلا ک کرکے ڈکیتی جبکہ دوسرا گینگ گاڑیوں میں لفٹ دے کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔
تفصیلات کے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ ترنول محمد اقبال گجر معہ افسران و جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو سرگرم گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، گینگ نمبر 1میں ملزمان عمر شہزاداور محمد اسد شامل ہیں جو شاہ اللہ دتہ کے قریب زیر تعمیر راستوں پر ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ، ملزمان کو مقدمہ نمبر 524/22بجرم 394ت پ تھانہ ترنول میں گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا گیا جن کو حالیہ ہونے والی ڈکیتی کی چار وارداتوں میں شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا ہے ۔اسی طرح گینگ نمبر دو میں خان محمد اور جانباز خان شامل ہیں جن کو تھانہ ترنول کے مقدمہ نمبر 549/22بجرم 392ت پ میں گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان مہران ، سوزوکی ، ٹویوٹا ہائی ایس میں شہریوں کو لفٹ دے کر بٹھاتے تھے اور گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے جن کو ڈکیتی کے دو مقدمات میں شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے ،ملزمان نے ٹیکسلا، نصیرآباد اور کراچی کمپنی کی حدود میں بھی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد محمدا حسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تمام زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈکیتی ، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">