معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کر لیا۔

لاہور (شوبز رپورٹر ) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ٹک ٹاکرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے ۔

سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا ۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔