ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار دھرمیندر کی موت کی خبر سامنے آئی تھی ، تاہم خاندانی ذرائع نے اُن کی موت کی خبر کی تردید کر دی ہے ، دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی۔ ایشا نے کہا کہ میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے اور ان کے والد کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دھرمیندر کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ والد کی صحت سے متعلق یہ متضاد خبریں ان کے مداحوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔ایشا دیول کا پیغام ان کے اہل خانہ کی جانب سے ایک مثبت اشارہ ہے اس سے قبل انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، دھرمیندر کی ٹیم نے 11 نومبر کو ان کی موت کی تصدیق کی۔ وہ گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دھرمیندر کو سانس میں دشواری کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی اداکار نے اپنی آخری فلم “اکیس” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر کا کیریئر 1960 میں فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے شروع ہوا تھا۔ انہیں 2012 میں حکومت ہند کی طرف سے پدم بھوشن جیسے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا گیا۔ اپنے چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے “شعلے”، “یادوں کی بارات”، “میرا گاؤں میرا دیش”، “پھول اور پت”، اور “نوکر بیوی کا” جیسی سپرہٹ اور ایوارڈ یافتہ فلموں میں کام کیا دھرمیندر کا اصل نام دھرمیندر کیول کرشن دیول تھا، اور وہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 19 سال کی عمر میں انہوں نے 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی، اور بعد میں معروف اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کی۔
89 سال کی عمر میں بھی دھرمیندر سوشل میڈیا پر فعال رہے، جہاں وہ اپنے فارم پر کام کرتے اور مداحوں کو سادہ زندگی اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں مشورے دیتے نظر آتے تھے۔ ان کی پوسٹس میں اکثر انہیں ٹریکٹر چلانے اور کھیتوں کی دیکھ بھال کرتے دیکھا گیا دھرمیندر کی وفات سے بالی وڈ نے ایک عظیم اداکار کو کھو دیا ہے، اور ان کی یادیں ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔



