کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، اداکارہ نے اپنی اداکارہ کا لوہا منواتے ہوئے متعدد سپرہٹ ٹی وی ڈرامے کئے جبکہ اُن کی فلمیں بھی کافی سپرہٹ رہیں، مہوش حیات ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں، Ms Marvel میں عائشہ کے کردار سے سب کو مسحور کیا 8 سال کی عمر میں اداکارہ نے اپنے ایکٹنگ کا آغاز کیا, 7 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد انہوں نے ڈرامے ’ ڈائن‘ کے ساتھ مضبوط کم بیک کیا۔
حال ہی میں مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، اسکرپٹ کے انتخاب اور سپراسٹار اسٹیٹس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ 2 دہائیوں سے کام کررہی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ گزشتہ 14 سے 15 سال سے ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں لوگوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میں گزشتہ 20 سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کررہی ہوں تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے، میں سال میں ایک ہی پروجیکٹ کرتی ہوں کوشش یہی ہوتی ہے کہ جو کردار ملے اس کو باخوبی سے نبھاؤں جو دیکھنے والوں کو یاد رہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مزید 20 سال تک کام کرتی رہیں گی اور انہیں پوری توقع ہے کہ دو دہائیوں بعد وہ انتہائی اعلیٰ مقام پر ہوں گی۔



