لاہور (ویب ڈیسک ) متنازع بیانات دینے والے مفتی عبدالقوی نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں اور اس سے شادی کے خواہش مند ہیں یہ دعوی انہوں نے سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کیا انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں اگر اج بھی وہ انہیں نکاح کا پیغام بھیجے تو وہ ایشوریا رائے سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں
یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی نے کرینہ کپور کے حوالے بھی سے حیران کن دعویٰ کیا ہے،جس سے سوشل میڈیا اور عوام میں بحث کا نیا موضوع پیدا ہوگیا مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے ماضی میں نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں کیونکہ وہ ان کے نکاح میں تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے ابتدائی تعلق سن 1996 میں بنا، جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے درمیان تھی، اور یہ تعلق سن 1999 تک قائم رہا۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہندو خواتین سے نکاح اسلام میں جائز ہے کیونکہ ہندو بھی اہل کتاب ہیں، اور اسی بنیاد پر انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیٹھ شاہد کے نام سے مشہور تھے اور ممکن ہے کہ کرینہ کپور سیٹھ شاہد کے نام سے متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اس وقت وہ اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں ، اس لیے ان کا نکاح ہوگیا۔مفتی قوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی کے وقت بھارتی علماء اکرام نے ان کا نکاح حرام قرار دیا لیکن انہوں نے ان کا نکاح حلال قرار دیا۔
اور اب مفتی عبدالقوی نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں اور اس سے شادی کے خواہش مند ہیں یہ دعوی انہوں نے سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کیا انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں اگر اج بھی وہ انہیں نکاح کا پیغام بھیجے تو وہ ایشوریا رائے سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں




