کوالا لمپور (ویب ڈیسک) ملیشیا کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار نورال اثیرہ عونی محمد حفیظان، جو اپنے آن لائن نام اثیرہ عونی سے جانی جاتی تھیں، 3 جنوری کو ایک موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئیں، مرحومہ کی عمر 21 برس تھی اثیرہ عونی کے سوشل میڈیا پر 77,000 سے زائد فالوورز تھے۔ وہ ٹک ٹاک پر اپنی لائیو اسٹریمنگ اور اپنے والد کے کھانے کے اسٹال پر روتی کنی (روایتی بھارتی فلٹ بریڈ) پلٹنے کی ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ اثیرہ عونی اپنے موٹر سائیکل پر دائیں لین میں جا رہی تھیں کہ تقریباً رات 2:30 بجے ایک اور موٹر سائیکل سوار نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے اپنی گاڑی بچانے کی کوشش کی جس کے باعث یہ حادثہ ہوا، حادثے کے موقع پر اثیرہ عونی کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کے ہاتھ، کہنی پر چوٹیں آئیں اور انہیں ٹنگکو امپوان افزان ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ مرحومہ کا جسم بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسی ہسپتال منتقل کیا گیا اثیرہ عونی کے انتقال کے فوراً بعد ان کی دوست، جو ٹک ٹاک پر @nauraa_517 کے نام سے موجود ہیں، نے مرحومہ کی والد کے اسٹال پر کام کرتی ویڈیو شیئر کی، جس میں اثیرہ آخری دن روتی کنی بنا رہی تھیں ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’جمعہ کو تم نے مجھ سے کہا کہ تمہاری روتی کنی کی ویڈیو آخری بار بناؤں، جیسے تم جانتی تھیں کہ اسی رات تمہیں جانا ہے۔‘‘




