آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاریخی دورہ کامیاب رہا، بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی، ہمیشہ دورہ یاد رہے گا۔آن لائن پریس کانفرنس میں اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ بابر اعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی ہے، پاکستانی کرکٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ نے ذمہ داری لی جس کا فائدہ ہوا، سیریز کا پہلا میچ جیتے کے بعد دوسرا میچ جیتنے کا ہمارے پاس موقع تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ میری ابھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، مستقبل میں میری جاب کا کیا ہوتی ہے اس کا ابھی علم نہیں۔آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ میرے لیے یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا، لطف اندوز ہوا ہوں، ایرون فنچ بھی اپنی حالیہ فارم کی وجہ سے مایوس ہے۔