لندن(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد 24 اور فخر زمان 26 ویں نمبر پر آگئے۔ سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 31ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستان کے نسیم شاہ 10 درجہ بہتری کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 25 درجہ بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر براجمان ہیں آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے سلمان علی آغاز ایک درجہ بہتری کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں انڈیا کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ دو درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 3 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بنگلا دیش کے تنزید حسن 20 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 9 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر موجود ہیں ، صائم ایوب دس درجے ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سلمان علی آغا دس درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں انڈیا کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمان 13 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد نواز ایک درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا 32 درجے ترقی کے بعد 33 نمبر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 13 درجے ترقی کے بعد 38 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ساوتھ افریقہ کے کاربن بوش 15 درجے ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر ہیں ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا 3 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کا تین درجے ترقی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔



