راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کیے، سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔



