وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ،کار ساز اداروںکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی اور طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تمام مسائل اور حائل رکاوٹیںدور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کا انتہائی قریبی دوست ہے، پاکستان جاپان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کو توقع ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، پاکستان جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرے گا،موجودہ حکومت نے صنعت اور زرعی ترقی کیلیے پختہ عزم کر رکھا ہے،صنعت اور زراعت کی ترقی کیلیے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں