اسلام آباد پولیس نے جعلی حساس ادارے کے ملازم کو گرفتار کرلیا،یونیفارم اور ایم پی فائیو رائفل برآمد

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اپنے آ پ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے وائر لیس سیٹ، حساس ادارے کی یو نیفارم اور ایم پی فائیو رائفل کی میگزین برآمد کرلی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،اس سلسلے میںتھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اپنے آ پ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت یاسر نذیر کے نا م سے ہو ئی ہے، گرفتار ملزم کے قبضہ سے وائر لیس سیٹ، حساس ادارے کی یونیفارم اور ایک عدد ایم پی فائیو رائفل کی میگزین برآمد کرلی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں