تھانہ ترنول نے آتش بازی کے سامان سے لدی گاڑی پکڑ لی،دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (سی این پی )تھانہ ترنول پولیس کا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری۔ترنول کے علاقے موٹروے چوک سے آتش بازی کے سامان سے لدھی گاڑی پکڑلی،گاڑی میں بڑی تعداد میں کارٹن لدے تھے۔جن میں کل34200 پیکٹس، جن میں ایک لاکھ 71ہزار پٹاخے تھے ، وفاقی دارلحکومت میں آتش بازی کے سامان پر دفعہ 144 نافذ ہونے پر پولیس نے مال قبضہ میں لے لیا۔پولیس نے دو ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطا بق آئی جی اسلا م آد محمد احسن یونس کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمدفیصل کامران نے تمام زونل ایس پیزکو جرائم پیشہ افرادجو غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے اوران کے سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے مال کی بر آمد گی کی ہدایت کی تھی،جس پر ایس ایچ او تھانہ ترنو ل محمد اقبال گجر معہ ٹیم نے موٹر وے چوک پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کااشارہ کیا ، جس کی تلاشی پر اسکے اندر سے بڑی تعدداد میں کاآتش بازی کے سامان سے بھرے کارٹن لدھے ہوئے تھے ، جن میں 34200 پیکٹس تھے، جس میںسے ایک لاکھ 71 ہزار پٹاخے بر آمد ہوئے، پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں آتش بازی کے سامان پردفعہ 144 نافذ ہونے پر تمام مال اپنے قبضے میں لے لیا، دوران کارروائی پولیس نے دوملزمان کوگرفتار کیا، جن کی شناخت محمد حنیف اورجمیل احمد کے نام سے ہوئی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا، مزیدتفتیش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید ہدایات جاری کئے کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔