تھانہ رمنہ پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کیخلاف بڑی کارروائی۔سانول گینگ کے چار ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری۔تھانہ رمنہ پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کیخلاف بڑی کارروائی۔سانول گینگ کے چار ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے نقدی سمیت 06 مو ٹر سائیکلز بر آمد ، ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطا بق آئی جی اسلا م آد محمد احسن یونس کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمدفیصل کامران نے تمام زونل ایس پیزکو جرائم پیشہ افراد کا سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال کی بر آمد گی کی ہدایت کی تھی،جس پر ایس پی صدر کی ہدایت پر تھانہ رمنہ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او رمنہ اختر زمان کی سر بر اہی میں موٹر سائیکلز لیفٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سانول گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے نقدی سمیت 06 مو ٹر سائیکلز بر آمد کر لیں گئیں، ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی شناخت ساون امجد،ذکریا کاشف ،مبشر علی اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کیخلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ایس پی صدر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید ہدایات جاری کئے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔