چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کو امریکی ٹائم میگزین کے 2022 کے بااثرترین افراد میں شامل کرلیا۔میگزین کے بااثرترین افراد کی فہرست کے لیے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی پروفائل معروف قانون دان اعتزاز احسن نے تحریر کی اور انہیں لیڈرز کی کیٹگری میں رکھا گیا۔
پروفائل میں لکھا گیا کہ جسٹس عمر عطابندیال کو ان کی ذاتی دیانت داری کی وجہ سے احترام سے جانا جاتا ہے اور وہ کولمبیا اور کیمبرج سے فارغ التحصیل قانون دان ہیں اور وہ نہ صرف انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ایسا کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ میں ملک میں آئینی اور سیاسی بحران کو ٹال دیا۔
اعتزاز احسن نے چیف جسٹس کے بارے میں لکھا کہ ‘پاکستان 22 کروڑ آبادی کا حامل ملک ہےجہاں تاحال غیریقینی کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہے، دشمن ہمسائیگی میں خراب معیشت کے ساتھ ملک کے حالات عمران خان کو فوج کی پشت پناہی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن کی جان بسے حکومت سے ہٹانے سے پہلے بھی خراب تھے’۔
معروف قانون دان نے چیف جسٹس کے بارے میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال ‘شائستہ، کم گو اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنے والے چیف جسٹس آف پاکستان’، کے طور پر اس وقت اسکرین پر نظر آئے جب عالمی مارکیٹ کے ساتھ ایک اور بحران جنم لے رہا تھا، جس سے قومی معیشت اور سول-ملیٹری تعلقات ایک مرتبہ پھر تناؤ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ‘اپریل کے اوائل میں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا’۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ‘انتخابات کے قریب آتے ہی جیسے دوسروے اداروں نے سینگ چڑھائے تو عدالت حتمی ثالث بن گیا جوکہ سیاست دان چیف جسٹس کے فیصلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں’۔