پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینیئر اداکار آغا سجادکشور راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سجادکشور طویل عرصے سے بیمار تھے اور آج انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی گئی۔
مرحوم سجاد کشور پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کی نامور شخصیت تھے،سجاد کشور نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا جاچکا ہے۔