چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید بار بار خونی مارچ سے متعلق بیانات دے رہے ہیں، ان کی موجودگی کے بغیر ان کی درخواست پر سماعت نہیں کر سکتے۔
گرفتاری سے بچنے کی شیخ رشید کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ عدالت کے سامنے پیش نا ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی کیونکہ شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید کہا کہ بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہو گی پھر آرڈر جاری کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔