عمران خان نے عدالتی احکامات کے خلاف اعلان کردیا، کارکنوں کو ڈی چوک پہنچننے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف کو ایج9 اور جی 9 کے درمیان جلسے کی اجازت دی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان احکامات کو صرف نظر کرتے ہوئے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ ڈی چوک پہنچ جائیں میں عوام کا سمندر لیکر ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، ان کے اعلان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی ہے جہاں پولیس کی جانب سے شدید شلینگ بھی کی گئی، پشاور سے چلنے والا قابلہ جب حسن ابدال پہنچا تو حسن ابدال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک میں میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں، پولیس نے پرُامن احتجاج پر شیلنگ کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کا سمندر ہے ہم ڈی چوک آ رہے ہیں،عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سے نہیں جائیں گے، اسلام آباد میں کیا کچھ ہو رہا ہے ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے