اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ، عمران خان سمیت سابق گورنر عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزرا اسد عمر، علی نواز اعوان، علی امین گنڈاپور کےخلاف مقدمات

اسلام آباد(سی این پی) تھانہ کوہسار پولیس نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،سابق وفاقی وزرا اسد عمر، علی امین گنڈاپور،علی نواز اعوان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  سمیت 150 کے قریب کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کے تین مقدمات درج کر لیے گئے ۔ذرائع کے مطابق مقدمات میں اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے۔ مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان، اسد عمر، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان اورعمران اسماعیل کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق گرفتار افراد نے جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی اور ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو پر پتھراو کرکے نقصان پہنچایا اور درختوں کو آگ لگائی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے بلیواریا ڈی چوک پرپولیس پر دھاو بولا ۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراو سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکن کی گاڑی سے ایس ایم کی گن بھی برآمد ہوئی۔