بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما نے اسلام اور مقدس ہستیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔
بھارتی چینل پر اسلام اور مقدس ہستیوں کے خلاف نوپور شرما زہر اگلتی رہیں، چینل نے بات کاٹی اور نہ ہی کسی کی جانب سے کوئی مذمت سامنے آئی۔
بی جے پی ترجمان کے بیان پر آواز اٹھانے والے مسلمان صحافیوں کو الٹا دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔
نوپور شرما کی ہرزہ سرائی کے واقعے پر مسلم برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، مقامی تنظیم نے بی جے پی ترجمان کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔
بھارت میں ہیش ٹیگ اریسٹ (گرفتار کرو) نوپور ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب نے کہا کہ ایک صحافی اور مسلمان ہونے کے حیثیت سے انہوں نے کبھی بھی ٹی وی پر مسلمانوں کے خلاف اس سطح کی ڈھٹائی اور نفرت نہیں دیکھی۔