لاہور:(سی این پی) شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں، ان سفارشات کو پی ڈی ایم کے سرابراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مہنگائی ، بیروزگاری اور خراب معیشت سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی گئیں جو کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی اراکین نے اتفاق کیا کہ لانگ مارچ ہونا چاہیے اور استعفے بھی دینے چاہیںں تاہم لانگ مارچ اور استعفی کب دینے ہیں اس کے وقت اور تاریخ کا تعین سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن منعقد ہوں گے جبکہ احتجاجی جلسے بھی کئے جائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">