سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کامران فضل کو کام کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کامران فضل سے عہدے کا چارج واپس لینے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں اسٹیلشمنٹ ڈویژن سے آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائے دی جائے کہ کامران فضل اس عہدے کے لیے اہل ہیں یا نہیں؟اس کے علاوہ عدالت نے ایم آئی ٹی سندھ ہائیکورٹ کے عدالتی احکامات نئے تعینات ہونے والے افسر کو پہنچائے کا حکم بھی دیا ہے۔