ایل این جی ریفرنس،وکیل صفائی کی ایک گواہ پر جرح مکمل،سماعت 7 جون تک ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی نےایک گواہ پرجرح مکمل کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، داران سماعت سابق وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب گواہ ناصر بشیر کے بیان پر جرح کی جس کے دوران وکیل نے استفسار کیاکہ کیا اس ریفرنس میں آپ نے نیب کو کوئی ثبوت دیے؟ جس پر گواہ نے بتایاکہ ایل این جی ریفرنس سے متعلق نیب کو کوئی ثبوت نہیں دیا، وکیل نے استفسار کیاکہ ایل این جی منصوبہ کے حوالہ سے آپ کی کمپنی کا کردار کیا تھا؟ جس پر گواہ نے بتایاکہ میری کمپنی ایک کمہشن ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی، ماضی میں میری کمپنی کسی ایل این جہ ٹرمینل کے منصوبے میں شریک نہیں ہوئی، بیرسٹر ظفر اللہ کی نیب گواہ پر جرح مکمل ہوجانے پر عدالت نے مزید سماعت7جون تک کیلئے ملتوی کردی۔