اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیرحماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے حماد اظہر کو 11 روز میں مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظرمیں درج مقدمات میں دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔