وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی ضمانت ختم ہونے پر ان کو دی گئی سکیورٹی ہی گرفتار کر لے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، وہ 2 درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں جن میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،وفاق پرمسلح حملوں کےجرائم شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اورجمہوری قدروں سےیکسرعاری ہیں، اپنےمخالفین کوغدارکہہ کےپکارتے ہیں۔ ایساشخص کس طرح ایک جمہوری معاشرےمیں سیاسی جماعت کاسربراہ ہوسکتاہے، یہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔