اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف لوک ورثہ فنڈزمیں مبینہ خردبرد کے ریفرنس میں وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے کہاکہ حکومت نیب کا نیا قانون لا رہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نئے قانون کے آنے تک سماعت ملتوی کرے،عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوے سماعت 20جون تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">