اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر وزیراعظم کی رہائش گاہ کے متعلق چلنے والی خبر کا معاملے پر چلنے والی بے بنیاد خبر کی تردید کردی ہے، اسلام آباد پولیس کے جوان اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔پولیس کو جوانوں کو حکم ملا کہ اپنی پوزیشن بتائیں اور تصویر بنا کر بھیجیں۔
پولیس جوان گلی میں تصویر بنانے لگے تو گیٹ پر تعینات پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ نے منع کیا۔ سکیورٹی گارڈ اور پولیس جوان کی تلخ کلامی ہوئی۔اسی دوران تھانہ مارگلہ کے گشت آفیسر موقع پر پہنچے اور معاملے کے متعلق پوچھ گچھ کی۔
سکیورٹی گارڈ خود تھانے آیا اور بتایا کہ میری غلطی تھی اور پولیس جوان اور سکیورٹی گارڈ نے صلح کرلی۔اسلام آباد پولیس کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی رہائش گاہ سے کسی پولیس جوان کو اٹھانے کی خبر مکمل بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔